اہم خبریں

سندھ اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس 2025متفقہ طور پر منظور کر لیا

کراچی ( اے بی این نیوز      )سندھ اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس 2025متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس بل جنوری 2025ء سے نافذ ہوگا۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس بورڈ آف ریونیوکے بجائے سندھ ریونیو بورڈ جمع کرے گا ۔ قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیواسٹاک شامل نہیں ۔ آباد اراضی کو چھپانے کی صورت میں جرمانہ لگایا جائے گا۔ ۔ چھوٹی کمپنیوں پر زرعی ٹیکس 20 فیصد اور بڑی کمپنیوں پر 28 فیصد لاگو ہوگا۔

زرعی آمدنی 150 ملین روپے تا 200 ملین روپے تک ایک فیصد ۔ ۔ 500 ملین روپے سے زائد پر 10 فیصد ایگریکلچر انکم ٹیکس لگے گا۔ وزیر اعلی مرا د علی شاہ نے ایوان میں اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کہاہم نے ہر سال اپنے ٹارگٹ پورے کیے ۔ ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے۔ وزیرا عظم بھی اس با ت کو تسلیم کر چکے ۔ ایف بی آر نے اپنی کوتاہیاں چھپانے کیلئے ایک سیکٹر پر ٹیکس کی بات کی۔ ٹیکس کلیکشن میں ایف بی آر ناکام ہوتا ہے۔ خمیا زہ ہمیں بھگتنا پڑتا ہے ۔ وفا قی حکومت کا کام ہوتا ہے آئی ایم ایف سے بات کر ے ۔ صوبوں کو با ت چیت میں شا مل نہ کرنا غلط ہے ۔ وفا ق صوبوں کے ساتھ ایسا سلوک نہ کرے۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا،موجودہ حالات میں ضروری ہےپوری قوم فوج کےساتھ کھڑی ہو،بانی پی ٹی آئی

متعلقہ خبریں