پشاور ( اے بی این نیوز ) خیبرپختونخواکے بلدیاتی نمائندوں نے کمر کس لی ۔ 4روری کو پشاور میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیاگیا۔ پشاورسمیت خیبرپختونخواکے تمام بلدیاتی نمائندوں کو شرکت کی دعوت ۔
اہم اجلاس میں حکومتی وزرا کا مذاکرات میں کیے گیے وعدوں کاجائزہ لیاجائیگا، ترجمان کے مطابق ضم اضلاع کے ویلیج نیبرہڈ کونسلز کیلئے سپورٹس کی مد میں سپیشل گرانٹ کی منظوری۔
حکومت کو بار ہا پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ و دیگر اہم پوائنٹس پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔
یکم اور 2 جنوری 2025 کو پرامن احتجاجی دھرنے پر بدترین شیلنگ اورلاٹھی چارج کیاگیا ۔ بلدیاتی نمائندوں کے بلند حوصلوں کو شکست نہیں دی جاسکی۔ تفصیلی مشاورت کے بعد آئندہ کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے ڈی چوک احتجاج کا حکم دیا تو جائیں گے،صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخواجنیداکبر