اہم خبریں

جس کورٹ میں ججزکی مخصوص تعدادہی12ہےتوپھر13کیسےکردی گئی،ریاست علی آزاد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) صدراسلام آبادہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے کہا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ میں ججزکی تعداد12ہےاورآج کی تاریخ میں13ہوگئی۔
جس کورٹ میں ججزکی مخصوص تعدادہی12ہےتوپھر13کیسےکردی گئی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہائیکورٹ میں13واں جج لگاکرخلاف قانون کام کیاگیا۔ صدرسپریم کورٹ بارمیاں رؤف عطا نے کہا کہ آئین صدر کواختیاردیتاہےکسی بھی جج کوٹرانسفرکرسکتےہیں۔
ضروری ہے اس جج کی بھی مرضی شامل ہونی چاہیے۔
ماضی میں بھی ایسی مثالیں ہمارےسامنےموجودہیں۔ اس میں کوئی قباحت نہیں آئین میں اس کی گنجائش موجودہے۔ 6ججزنےجوخط لکھاتھااس وقت کےچیف جسٹس کوایکشن لیناچاہیےتھا۔
اسلام آباددارالخلافہ ہے یہاں سب کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ اسلام آبادہائیکورٹ میں چاروں کورٹس کاحصہ ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے ڈی چوک احتجاج کا حکم دیا تو جائیں گے،صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخواجنیداکبر

متعلقہ خبریں