اہم خبریں

کرم میں قیام امن کیلئے فریقین کا خود آمنے سامنے بیٹھ کر تنازعات حل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )کرم میں قیام امن کیلئے فریقین کا خود آمنے سامنے بیٹھ کر تنازعات حل کرنے کا فیصلہ۔ اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر 30 رکنی مذاکراتی کمیٹی کی پہلی نشست ۔ ۔ کمیٹی کا مقصد ٹل پارا چنار روڈ کو عام آمدورفت کے لئے محفوظ بنانا ہے ۔ کمیٹی مستقبل میں مسلسل نشستوں کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرے گی ۔ مقامی سطح پر امن برقرار رکھنے کیلئے جرگے تشکیل دیئے جائیں گے ۔
سوشل میڈیا پر منافرت اور شر انگیز تقاریر کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی بھی تجویز۔ کرم میں جاری کشیدگی کے باعث 4 ماہ سے آمد و رفت کے راستے بند ہیں۔ 5 لاکھ سے زائد افراد محصور ہو چکے ۔ خوراک اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث کئی افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

مزید پڑھیں :اس بار ہم تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے،عمران خان نے جو ہدایات دیں ان پر عمل ہو گا،جنید اکبر

متعلقہ خبریں