اہم خبریں

اس بار ہم تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے،عمران خان نے جو ہدایات دیں ان پر عمل ہو گا،جنید اکبر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )اس بار ہم تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔ وزیرداخلہ جس طرح باتیں کرتے ہیں۔ ان کو شرم آنی چاہیے۔ ہمارے ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ بہت بڑی ریاست دہشتگری تھی۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر کی پشاور میں میڈیا سے گفتگو۔ کہا پہلے ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلیں گی۔ اس بار توقع ہے حکومت گولیاں چلاسکتی ہے۔ بانی چیئرمین نے جو ہدایات دیں اس پر عمل ہوگا۔

8 فروری جلسے کی تیاریوں کیلئے آج اجلاس بلایا ہے۔ وزیراعلیٰ کے پاس پہلے ہی بہت ذمہ داریاں ہیں اس لئے انہیں مدعو نہیں کیا۔ کابینہ میں تبدیلی وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے۔ میرا حکومتی معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں۔ صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

مزید پڑھیں :مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں زبردست کمی

متعلقہ خبریں