اہم خبریں

اسلام آباد بار کی ججز کی تعیناتی، کل ڈسٹرکٹ باراور ہائیکورٹ میں ہڑتال کااعلان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )اسلام آباد بار کی ججز کی تعیناتی پر وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کی شدید مذمت ۔ کل ڈسٹرکٹ باراور ہائیکورٹ میں ہڑتال کااعلان۔ ملک بھر کی بارکونسلز سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا مطالبہ۔ میڈیا سے گفتگومیں وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی ایڈووکیٹ نے کہا اسلام آباد میں بدنیتی سے ٹرانسفر ہوئے۔

آزاد عدلیہ پر حملہ ہوا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بدنیتی پر بلایا گیا۔ 26ویں ترمیم کالا قانون ہے جس سے پاکستانی آئین کو پامال کیا گیا۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کل کنونشن میں ہوگا۔ اسلام آباد بار کونسل کا ہنگامی اجلاس ۔ وزارت قانون سے نوٹیفکیشن واپس لینے کامطالبہ۔ اعلامیہ میں کہا ایسے اقدامات عدلیہ کی آزادی پر حملے کے مترادف اور خلاف آئین و قانون ہیں۔

مزید پڑھیں :ادائیگی نہ واپسی کی ٹکٹ،اسٹار قومی کرکٹر بنگلہ دیش میں پھنس گیا

متعلقہ خبریں