اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آنے والے نئے تین ججز کا بینچ کون کون سا ہو گا ؟

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )نوٹیفکیشن کے فوری بعد ججز کا روسٹر بھی جاری ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آنے والے نئے تین ججز کا بینچ کون کون سا ہو گا ؟ رجسٹرار آفس نے روسٹر ایشو کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جسٹس سرفراز ڈوگر کو بینچ 2 ڈکلئیر کر دیا گیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی بینچ 3 تیسرے نمبر کے جج ہوں گے ۔ سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو کا بینچ 9 ہو گا ۔ بلوچستان ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس محمد آصف کا بینچ نمبر 12 ہو گا ۔ تین ٹرانسفر ہونے والے ججز کل سے کیسز کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے ۔ آئندہ ہفتے سماعت کیلئے تمام 13 ججز دستیاب ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین فروری سے 7فروری تک 6 ڈویژن بینچز۔ 13 سنگل بینچز موجود ہوں گے ۔
مزید پڑھیں :چیمپینز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے بتادیا

متعلقہ خبریں