اہم خبریں

ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ، کتنا جانی و مالی نقصان؟ جانیں تفصیل

کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بزنس ایکسپریس کو پلیٹ فارم 7 پر شفٹ کرتے ہوئے بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے کے حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف کرین روانہ کر دی۔ تاہم، اس حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں شاہدرہ کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 5 بوگیاں متاثر ہوئیں۔ ریلوے انتظامیہ نے ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کو غفلت کا مرتکب قرار دیا تھا۔ اس حادثے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستانی اداکار کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ،بیان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں