اہم خبریں

دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان جعلی نکاح کے ذریعے وارداتیں کرتے تھے، اس دوران وہ متاثرہ خاندانوں کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ لیتے اور موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔ یہ گروہ ایک منظم طریقے سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا، جسے پولیس نے کامیابی سے بے نقاب کر دیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سرغنہ ساجد بشیر، محمد نعیم، مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، قیمتی طلائی زیورات اور دلہن کے مخصوص لباس برآمد کیے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ان ملزمان کی دیگر وارداتوں کا پتا چلایا جا سکے۔

ڈی ایس پی کے مطابق، گرفتار ملزمان نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، اور ان کے دوسرے ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں