اہم خبریں

مانتاہوں پیکاقانون سازی میں حکومت نےجلدبازی کی،سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیکاقانون متنازع ہوگیامشورہ لیناچاہیےتھا۔ پیکامعاملہ ایسی بات نہیں جس کی اصلاح نہیں ہوسکتی۔ مانتاہوں پیکاقانون سازی میں حکومت نےجلدبازی کی۔
پی ٹی آئی والے فیصلہ کیےبیٹھےتھےمذاکرات کوآگےنہیں لےکرجانا۔ پی ٹی آئی والے23جنوری کوفیصلہ کرچکےتھے،اپنی ڈیڈلائن کاانتظارنہیں کیا۔ وہ توحرف آخرلےکرآئےکہ یہ مطالبات ہیں،ہم نےبڑی لچک دکھائی۔
پی ٹی آئی والےمذاکرات میں غلطی سےآگئےتھے۔ مذاکرات ان لوگوں کاایریاآف ایکسپرٹیزہےہی نہیں۔ وہ اب اپنی سپیشلائزیشن کی جگہ چلےگئےہیں۔ انکی سپیشلائزیشن کاایریاراستےروکنا،حملےکرنا اوردھرنےدیناہے۔ وہ حملے کریں،ریاست اپنےشہریوں کےوقارکادفاع کرےگی۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں آج اضافہ، جانئے کتنا مہنگا ہو گا

متعلقہ خبریں