اہم خبریں

پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں آج اضافہ، جانئے کتنا مہنگا ہو گا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان آج کیا جائے گا، قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔وزارت خزانہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت آئندہ جائزہ 31 جنوری کو آج رات کرے گی اور پاکستان میں یکم فروری (ہفتہ) سے پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔حکومت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کے بعد یکم فروری (ہفتہ) سے پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔

اس سے قبل حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔پٹرول کی قیمت آج 256.13 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 260.95 روپے فی لیٹر ہے۔

مزید پڑھیں :ایل پی جی ،گھریلو صارفین پر ’’ اوگرا ‘‘نے بم گرا دیا،جانئے سلنڈر کی قیمت میں کتنا ہوشربا اضافہ کیا گیا

متعلقہ خبریں