اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی ممکنہ تعیناتی کا معاملہ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے کس کس جج نے خط لکھا تفصیلات سامنے آگئی۔ صدر مملکت، چیف جسٹس آف پاکستان ، سندھ ،لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے خط لکھا۔
جسٹس محسن اختر کیانی،جسٹس طارق جہانگیری،جسٹس بابر ستار خط لکھنے والوں میں شامل۔ عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور ثمن رفعت امتیاز شامل۔
جسٹس میاں گل حسین اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر خط لکھنے والے ججز میں شامل نہیں۔
مزید پڑھیں :ایل پی جی ،گھریلو صارفین پر ’’ اوگرا ‘‘نے بم گرا دیا،جانئے سلنڈر کی قیمت میں کتنا ہوشربا اضافہ کیا گیا