اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیراعظم پرچی آنے پر وہ مذاکرات کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ موجودہ وزیر اعظم اردلی ہیں ان کے اختیارات میں کچھ نہیں ہے ۔ حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی اے ٹی سی سرگودھا کے باہر میڈیا ٹاک ۔ کہا پیکا ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں حکومت آزادی رائے پر قدغن لگا رہی ہے۔ تحریک انصاف عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی ہے۔
تحریک انصاف کا امریکہ میں اقتدار کی تبدیلی سے کوئی تعلق ہے نہ امید۔ سکندر سلطان راجہ نے الیکشن چوری کرانے میں موجودہ حکمرانوں کا ساتھ دیا ۔ سکندر سلطان راجہ پر آرٹیکل 6 لگانا چاہیے۔ پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لئے میرے لکھے ہوئے خط کا ابھی تک وزیراعظم کی طرف سے جواب نہیں دیا گیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کی لاشوں کا سودا کر کے پانی تقسیم کرنے پر راضی ہو جائے گی
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی والے آج رات 12 بجے تک آجائیں،حکومت نے ڈیڈ لائن دیدی