اہم خبریں

وزیراعظم پاکستان فروری میں تعمیراتی پیکج کا اعلان کرسکتے ہیں، سردار طاہر محمود

اسلام آباد (رانا فرخ سعید)رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ایڈوانس ٹیکسز میں کمی،لیٹ فائلر کیٹگری اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کا امکان،ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر کی تجاویز تیاری کے آخری مراحل میں داخل ،وزیراعظم پاکستان فروری میں تعمیراتی پیکج کا اعلان کرسکتے ہیں۔ایڈوانس ٹیکسز 236 سی اور 236 کے میں کمی کی جائے گی ، 236 کے 0.5 فیصد اور 236 سی دو فیصد تک آنے کا امکان ابھی یہ ایڈوانس ٹیکس سات فیصد سے پندرہ فیصد تک ہیں ۔

ممبر وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر و صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود نے اے بی این اور روزنامہ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد 236 سی اور 236 کے میں کمی، ایف ای ڈی کا خاتمہ ،سیون ای کی ڈیفینیشن چینج ہونی ہے۔

لیٹ فائلر کیٹگری ختم ہونی ہے تو اس طرح بہت سی چیزیں ہیں کہ جو ہماری ٹرانزیکشن کاسٹ میں کمی کریں گی ۔اس کے علاوہ جو سٹیمپ ڈیوٹی ہے صوبائی سبجیکٹ ہے تو صوبوں کیساتھ ملکر ان پر بھی کام ہو رہا ہے کہ جن جگہوں پہ سٹیمپ ڈیوٹی زیادہ ہے تو اس کو بھی ریشنلائز کیا جائے تاکہ ٹرانزیکشن کاسٹ کم ہو اور جو دو کروڑ گھروں کی کمی ہے وہ پوری کرنے کے لیے بہتر حصہ ڈالا جا سکے۔

ہماری تجاویز میں شامل ہے کہ افورڈیبل لو کاسٹ ہاؤسنگ کیلئے ایکسیس ٹو فائنانس کے ذریعے بینک جو ہے وہ پانچ پرسنٹ کے اوپر قرض دیں دس سے پندرہ سال کیلئے اور اس میں حکومت کنٹریبیوٹ کرے گی چار سے پانچ فیصد تک اس کو سبسڈائز کرے گی۔امید ہے وزیراعظم پاکستان اس تعمیراتی پیکج کا اعلان اگلے ماہ تک کر دیں گے۔

مزید پڑھیں :ٹیلی نار،یوفون انضمام میں ریگولیٹری رکاوٹ، دو بڑے موبائل آپریٹرز کے انضمام میں تاخیر

متعلقہ خبریں