اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فوادچودھری نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں فیصلےپارلیمان کرتاہے۔ ایسانہیں کہ بندکمروں میں فیصلے کیےجاتےہوں۔ حکومت آزادی اظہارکودبانےکی کوشش کررہی ہے۔ یورپی یونین نےحکومت کےاقدامات پرتشویش کااظہارکیا۔
حکمران خوفزدہ ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ ٹرمپ کےمنتخب ہونےکےبعدحکومت کنفیوژن کاشکار ہے۔ محسن نقوی کادورہ امریکابری طرح ناکام ہوا۔ محسن نقوی جن سےملےانہوں نے بانی کی رہائی کیلئےٹویٹ کیے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
مولانا کوملاقات میں کہا3دھڑے اکٹھےہونےسےحکومت گھبراتی ہے۔ جےیوآئی اکیلےحکومت کوٹف ٹائم نہیں دےسکتی۔ جب تک تینوں دھڑےاکٹھےنہیں ہونگےحکومت کوفرق نہیں پڑےگا۔
پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہےکوئی عسکری ونگ نہیں۔ سیاسی طورپرمقابلہ نہیں کیاتوختم ہوجائیں گے۔ حکومت مفاہمت کی بات کرتی ہے لیکن اقدامات اس کےبرعکس ہیں۔ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی حکومت سےکہتی رہی ہماری بانی سےملاقات کرائی جائے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کر اسکی۔ حکومتی کمیٹی کی کیاوقعت رہ جاتی ہے جوملاقات نہیں کراسکی۔ تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ
عمران خان سےآزدانہ ماحول میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔ حکومت نےبانی کوپابندسلاسل رکھنےکیلئےجھوٹےکیسزبنائے۔ سابق وزیراعظم کےکیسزکی شفاف تحقیقات نہیں کی گئیں۔ پی ٹی آئی کوسیاست سےدوررکھنےکیلئےہرحربہ استعمال کیاگیا۔ الیکشن کوایک سال ہونےکوہےہماراکیس وہیں کھڑاہے۔ ہماری جدوجہدبانی پی ٹی آئی کیلئے ہےکوئی بےوفائی نہیں کرسکتا۔ پی ٹی آئی کےایسےکارکن بھی ہیں جنہوں نےبہت کچھ برداشت کیا۔
جمہوری جماعت ہونےکےناطےاختلافات ہرکسی کےہوتےہیں۔ پشاورمیں9نشستوں پرنتائج کوتبدیل کیاگیا۔ مولانافضل الرحمان بھی کہتےہیں پتہ ہے دھاندلی کیسےکی گئی۔ حکمران جومرضی کریں لیکن ملک کےساتھ غداری نہ کریں۔
مزید پڑھیں :شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا،شب برات 13فروری کو ہوگئی