اہم خبریں

پتنگ باز سجنوں کے خلاف آپریشن،سینکڑوں پتنگیں بر آمد،جا نئے کتنے سال جیل یاترا ہو گی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     ) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 3 ملزمان گرفتار، 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں۔ رتہ امرال پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم مکرم جمیل سے 500 پتنگیں برآمد کیں،بنی پولیس نے 2 ملزمان حسنین اور عادل سے 205 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کیں،سی پی او راولپنڈی کے مطابق پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ خطرناک، جان لیوا اور قابل تعزیز جرائم ہیں،پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

،پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سے 7 سال تک قید ہے، پتنگ بازی میں ملوث بچوں کی نہ صرف جان کو خطرہ ہوتا ہے بلکہ ان کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے، شہری اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں کردار ادا کریں،
مزید پڑھیں :سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا،جانئے فی تولہ کیا قیمت ہو گئی

متعلقہ خبریں