اہم خبریں

مخصوص قانون کے تحت بنی عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) مخصوص قانون کے تحت بنی عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل کے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت میں ریمارکس،خواجہ حارث نے کہا فوجی عدالتوں کا آرٹیکل 175 کے تحت عدالتی نظام میں ذکر نہیں، فوجی عدالتیں الگ قانون کے تحت بنتی ہیں جو تسلیم شدہ ہے،جسٹس جمال نے کہا آرٹیکل 175 کے تحت بننے والی عدالتوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں،اکیسویں ترمیم کے فیصلے میں واضح ہے فوجی عدالتیں جنگی صورتحال میں بنائی گئی تھیں

جسٹس حسن اظہر نے کہا جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والوں کو ٹرائل کہاں ہوا تھا؟ پاکستان کے اربوں روپے مالیت کے 2 اورین طیارے تباہ ہوئے تھے، کیا نو مئی کا جرم ان دہشتگردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے،خواجہ حارث نے کہا مہران بیس حملے کے تمام دہشتگرد مارے گئے تھے،جسٹس حسن نے استفسار کیا کیا دہشتگردوں کے مارے جانے سے مہران بیس حملے کی فائل بند ہو گئی؟ کامرہ بیس پر حملے کے ملزمان کا کیا ہوا؟ ان کا ٹرائل کہاں ہوا تھا؟وکیل نے کہا ہدایات لے کر آگاہ کروں گا،وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے وکیل سکندر مہمند نے بھی خواجہ حارث کے دلائل اپنا لئے ،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے آپ بلوچستان حکومت کی وکالت کیسے کر سکتے ہیں؟نجی وکیل ہی کرنے ہیں تو ایڈووکیٹ جنرل آفس کو بند کر دیں،پہلے بلوچستان حکومت کو اپنا حق دعویٰ ثابت کرنا ہوگا

مزید پڑھیں :مہران اور کامرہ بیس حملوں میں اربوں کے طیارے تباہ ہوئے، کیا 9 مئی کا جرم زیادہ سنگین ہے؟ سپریم کورٹ

متعلقہ خبریں