اہم خبریں

وزیراعظم مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے تیار،پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) وزیراعظم تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے تیار،جوڈیشل کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش،کابینہ اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں، میں صدق دل سے تیار ہوں.

ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے،حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا مگر تحریک انصاف تحریری مطالبات پر جواب دینے سے قبل ہی بھاگ گئی،2018کے انتخابات میں دھاندلی پر پی ٹی آئی نے ہاؤس کمیٹی بنانے کااعلان کیاتھا،ہاؤس کمیٹی 2014کے دھرنے کابھی احاطہ کرے، میں 2018کے الیکشن کے بعد احتجاجاً کالی پٹی باندھ کر پارلیمنٹ میں گیاتھا،اپنے گریبان میں جھانکیں آئیں بیٹھیں ہم ہاؤس کی کمیٹی بنانے کو تیار ہیں،وزیراعظم کا خارجیوں کیخلاف آپریشن میں شہید میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراج تحسین،کہا قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے

مزید پڑھیں :مہران اور کامرہ بیس حملوں میں اربوں کے طیارے تباہ ہوئے، کیا 9 مئی کا جرم زیادہ سنگین ہے؟ سپریم کورٹ

متعلقہ خبریں