اہم خبریں

تحریک انصاف نے 8 فروری کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہورانتظامیہ کو درخواست دے دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) تحریک انصاف نے 8 فروری کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہورانتظامیہ کو درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروا دی گئی۔ ۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے درخواست جمع کروا ئی۔ متن میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی جلسے کی اجازت دی جائے۔ عالیہ حمزہ نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہم اس شب خون کے خلاف احتجاجی جلسہ کریں گے۔ ہمیں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ پیکا ایکٹ صحافیوں پر نہیں 25 کروڑ عوام کے حق پر لگا ہے۔

مزید پڑھیں :ہمیں مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس ججز کی تعداد محدود ہے، جسٹس منصور علی شاہ

متعلقہ خبریں