لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے ، ساری قوم شدید تشویش میں مبتلا ہے۔
قومی لیڈر عمران خان کی زندگی کو لا حق خطرات پر ساری قوم شدید تشویش میں مبتلا ہے. ملک کا بچہ بچہ آصف زرداری کی '' شہرت '' سے واقف ہے اس لئے کسی صورت خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی. عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی زندگی کو سب سے زیادہ خطرات لا حق ہیں لیکن ان کی سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 28, 2023
آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ آصف زرداری کی شہرت سے واقف ہے اس لئے کسی صورت خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی زندگی کو سب سے زیادہ خطرات لا حق ہیں لیکن ان کی سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے،کروڑوں عوام کی دعائیں عمران خان کیساتھ ہیں، نقصان پہنچانے کی سازش کرنے والے نا مراد ہی رہیں گے. عمران خان مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ عوام کے درمیان آنے کیلئے پر عزم ہیں۔