اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان کا بڑا فیصلہ،بین الاقوامی سطح پر روؤف حسن کی سر براہی میں بنی کمیٹی تحلیل کر دی۔ پی ٹی آئی کی رابطہ کمیٹی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کی سربراہی سے رؤف حسن کو ہٹا دیا گیا۔ نئی کمیٹی کے کنوئینیر زلفی بخاری ہوں گے۔ بین الاقوامی رابطہ کمیٹی میں شہباز گل ، عاطف خان ،سجاد برکی شامل ہوں گے۔
دوسری رابطہ کمیٹی مقامی سطح پر ہو گی۔ مقامی رابطہ کمیٹی کے کنونئیر رؤف حسن ہوں گے۔ مقامی رابطہ کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ ، عمر ایوب شامل ہوں گے ۔ دونوں رابطہ کمیٹیاں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پی ٹی آئی کے لیے رائے عامہ ہموار کرے گی
رابطہ کمیٹیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات پر بھی کردار ادا کرے گی۔ بانی تحریک انصاف نے پرانی رابطہ کمیٹی تحلیل کر کے نئی کمیٹیاں بنانے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں :سعودی حکام نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جائیداد میں سرمایہ کاری کی اجازت