اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے را ہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ کل پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر مذاکرات ختم کریں گے۔
حکومت 9مئی پر جوڈیشل کمیشن سے کیوں گھبراتی ہے؟۔ موجودہ نام نہاد حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندہ ہی وزیر اعظم کہلاتا ہے۔
حکومت کہتی ہے 9مئی پر ناقابل تردید ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ اگر ثبوت موجود ہے تو حکومت جوڈیشل کمیشن سے بھاگ کیوں رہی ہے۔ ن لیگ کے راہنما اختیارولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی مذکرات کی کامیابی نہیں چاہتی تھی۔
پی ٹی آئی نے مذاکرات سے جو حاصل کرنا تھا وہ کرلیا ہے۔ اگر ہم جوڈیشل کمیشن بھی بنائیں تو پھر ایک کے بعد ایک مطالبہ رکھے گی۔ 9مئی کو کسی اور پارٹی کا کوئی کارکن گرفتار نہیں ہوا ۔ علی امین گنڈاپور نے تسلیم کیا کہ 9مئی کو ہمارے کچھ لوگ گمراہ ہوئے۔
زیرسماعت مقدمات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔ بانی پی ٹی آئی کو نہ کسی نے این آراواور نہ کوئی ڈیل آفر کی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے 19 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ سے منظور