اہم خبریں

ملک کو ہنگاموں ،محاذ آرائی اور تصادم کی نہیں ،مفاہمت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے ن لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات۔ عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
سیاسی جماعتوں کے رابطے اورمذاکرات جمہوریت کی روح ہیں۔ رابطوں سے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے۔
مذاکرات سے گریزسے قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
ملک کو ہنگاموں ،محاذ آرائی اور تصادم کی نہیں ،مفاہمت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ملک ترقی کررہا ہے اورعالمی سطح پر وقار میں اضافہ ہورہا ہے۔ کسی کو غیر جمہوری رویوں سے تعمیروترقی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

مزید پڑھیں :فری لانسرز، ایکسپورٹرز کیلئے ناقابل یقین زبردست آفر، دنیا بھر میں سہولت فراہم کر دی گئی،جانئے کیا

متعلقہ خبریں