اہم خبریں

رائے کا حق ختم کردیں تو ملک میں جمہوریت ختم ہوجاتی ہے،پیکا قانون میں ترمیم آئین کی خلاف ورزی ہے،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) بیرسٹر ،سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیکا قانون میں جو ترمیم کی گئیں وہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ جعلی خبروں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس سے واک آؤٹ کرنے پر مجبور کیا گیا۔
پارلیمنٹ کے اجلاس سے واک آؤٹ کرنے پر مجبور کیا گیا۔ متنازع پیکا ایکٹ پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا کہا۔ متنازع پیکا ایکٹ میں فیک نیوز کی کوئی تشریح نہیں کی گئی۔
رائے کا حق ختم کردیں تو ملک میں جمہوریت ختم ہوجاتی ہے۔
غلط یا جعلی خبروں کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ جو اتھارٹی بنائی گئی اس میں حکومت نے اپنے لوگ رکھے ہیں۔ ہم صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ کمیٹی کے چیئرمین فیصلہ کریں گے کہ کونسی فیک نیوز ہے اور کونسی نہیں ۔ ہم کسی کو سوال پوچھنے پر جیل نہیں بھیجنا چاہتے

مزید پڑھیں :فری لانسرز، ایکسپورٹرز کیلئے ناقابل یقین زبردست آفر، دنیا بھر میں سہولت فراہم کر دی گئی،جانئے کیا

متعلقہ خبریں