اہم خبریں

دیہی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بتدریج کمی آرہی ہے،مصدق ملک

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مصدق ملک نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ حکومت کی ملکی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔
حکومت کے بروقت اقدامات سے مہنگائی کی شرح 4فیصد پر آگئی ہے۔
عوام کی زندگی میں خوشحالی اورروزگار کی فراہمی ترجیح ہے۔ حکومت کے بروقت اقدامات سے مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے فیصلہ کیا تھا ایک پیسہ بھی گیس کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔
پی ٹی آئی نے 5ارب ڈالر ملک کے امیروں کو بلاسود دے دئیے تھے۔
مزید پڑھیں :پاکستان کو پائو ں پر کھڑا کرنے کیلئے دن رات کاوشیں کررہےہیں،وزیراعظم شہبا ز شر یف

متعلقہ خبریں