اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا،جا نئے کس دن ہو گی،نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اے بی این نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر 28 جنوری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 28 جنوری کو محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شب معراج کے باعث تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ شب معراج 27 رجب کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اس رات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا شرف حاصل ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ براق پر سوار ہوئے اور مکہ سے مسجد اقصیٰ تشریف لے گئے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آسمانوں پر لے جایا گیا جہاں اللہ تعالی نے اپنے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو معراج کا شرف عطا فرمایا۔ ہر سال، فرزندان اسلام شب معراج کو مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔ مساجد میں درود و سلام کی خصوصی محافل اور محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں :جس انداز میں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیاگیا میں کمیٹی اجلاس میں نہیں جاؤں گا، جسٹس جمال مندو خیل

متعلقہ خبریں