اہم خبریں

پاکستان کو پائو ں پر کھڑا کرنے کیلئے دن رات کاوشیں کررہےہیں،وزیراعظم شہبا ز شر یف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پاکستان کو پائو ں پر کھڑا کرنے کیلئے دن رات کاوشیں کررہےہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر انڈسٹری ترقی نہیں کرسکتی ۔وزیراعظم شہبا ز شر یف کا تقریب سے خطاب ۔ کہا بجلی کی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔ ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا۔ ملکی معیشت کی بہتری کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ ہمارے ملک کی ا یکسپورٹ بڑھ رہی ہیں۔ حکو متی اخرا جا ت کم کر نے کے لیے بھی اقدا ما ت اٹھا رہے ہیں ۔وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کے قصوروار اشتہاری مجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت ۔ انسانی سمگلنگ کے سدباب کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے پہلے اجلا س سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وزارت داخلہ وزارتِ قانون و انصاف سے تعاون کرے۔

فیڈرل پراسیکیوشن ایکٹ 2023 پر عمل درآمد تیز کیا جائے۔ وزیراعظم کی ایف آئی اے کو بیرون ملک انسانی سمگلروں کی جلد از جلد حوالگی کے لیے بھی اقدا ما ت اٹھا نے کی ہدایت ۔ ۔ وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کے سد باب کے لیے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کا بھی حکم دیا۔
مزید پڑھیں :القادر ٹرسٹ کیس میں‌سزا کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں‌اپیلیں‌دائر

متعلقہ خبریں