اہور(نیوز ڈیسک) نگران حکومت پنجاب نے صوبے کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن عامر جان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ چودھری محمد علی رندھاوا کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، کمشنر ملتان اشفاق احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ محمد عبدالعامر خٹک کو کمشنر ملتان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔















