اہم خبریں

مری کے تین مختلف جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

مری(نامہ نگار)مری کے تین مختلف جنگلات میں شدید آتشزدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں بروری، باڑیاں اور ڈنہ ایکسپریس وے سے ملحقہ جنگلات شامل ہیں۔آگ نے ان علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث جنگلات اور وائلڈ لائف کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مری کے جنگلات میں اس سا ل ابتک ہونیوالی آتشزدگی نے متعدد سرسبز و شاداب درختوں کو جلا کر خاکستر کر دیا ہے، جس سے ماحولیاتی نقصان بھی ہوا ہے۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور محکمہ جنگلات کے اہلکار فوری طور پر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
علی پور چٹھہ،2 سال قبل ہونیوالی مرغی نے مالک کو پہچان لیا

متعلقہ خبریں