اہم خبریں

اوگرا نے کیپٹو پاور کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیو  ز      )اوگرا نے کیپٹو پاور کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم فروری 2025 سے کیپٹو کیلئے گیس کی قیمت تبدیل کر دی گئی ہے۔

فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 3 ہزار سے بڑھا کر 3500 مقرر کر دی گئی ہے۔ گھریلو، سپیشل روٹی تندور اور کمرشل کے لیے گیس کی قیمت برقرار رہے گی۔ سی این جی، سیمنٹ اور فرٹیلائزر کیلئے بھی گیس کی قیمت برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں :سٹیٹ بینک آئندہ 2ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا

متعلقہ خبریں