غزہ ( اے بی این نیو ز )امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کےبیان پرحماس نےردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ فلسطینیوں کوان کی سرزمین سےبےدخلی کےمنصوبےکومستردکرتےہیں۔ امریکی انتظامیہ ان منصوبوں کوروکےجواسرائیلی منصوبوں کاحصہ ہیں۔
ہمارامطالبہ آزادفلسطینی ریاست ہےجس کادارالحکومت بیت المقدس ہو۔ اسرائیل پردباؤڈالاجائےکہ وہ غزہ میں معمولات زندگی بحال کرے۔ عرب اوراسلامی ممالک فلسطینیوں کی نقل مکانی کی تجویزمستردکریں۔
اسلامی ممالک فلسطینی بھائیوں کی مددکریں۔عرب ممالک غزہ پراسرائیلی جارحیت کوروکنےکیلئےاقدامات کریں۔ فلسطینی اسرائیلی جارحیت کےباوجودثابت قدم ہیںفلسطینیوں نےصیہونی فوج کےسامنےہتھیارڈالنےسےانکارکیا۔
مزید پڑھیں :اداروں کو اپنی حدود میں رہ کرکام کرنا ہوگا،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا مفاد کا اتحاد ہے، شاہد خاقان عباسی