اہم خبریں

ڈیلور نہ کرسکا تو چیئرمین پی اے سی سے استعفیٰ دے دوں گا،جنید اکبرخان

اسلام آباد ( اے بی این نیو  ز      )جنید اکبرخان نے کہا ہے کہ باعمران خان وزیراعظم تھے تو کھل کرمخالفت کرتا تھا۔ پارٹی میں سب لوگ میری پوزیشن کو جانتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں۔
علی امین گنڈاپور پر بطور وزیراعلیٰ بہت ذمہ داریاں ہیں۔ کے پی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق ذمہ داریاں ہیں۔ عمران خان سے پارٹی ممبران کو آسانی سے ملنے دیا گیا۔ 6لوگ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلئے گئے۔
6میں سے 5افراد کو بانی سے ملنے دیا گیا ،مجھے روک دیا گیا۔ جیل انتظامیہ سے گلہ نہیں ،سب کو پتہ ہے کون ملنے نہیں دیتا۔ عمران خان نے ملاقات کیلئے میرانام بھی دیا تھا۔ بانی سے ملاقات نہ ہونے پر پارٹی میں کسی سے شکوہ نہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کٹھن وقت میں پارٹی کی قیادت کی۔ جب کوئی پارٹی قیادت سنبھالنے کو تیار نہیں تھا علی امین نے قیادت سنبھالی۔ ڈیلور نہ کرسکا تو چیئرمین پی اے سی سے استعفیٰ دے دوں گا۔
وسائل لوٹنے والے کا تعلق اپنی پارٹی سے ہی کیوں نہ ہوکارروائی کروں گا۔ عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے۔
مزید پڑھیں :سوڈان پر بڑا حملہ،قیامت صغریٰ، ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا،درجنوں ہلاکتیں،انسانی بحران نے جنم لے لیا

متعلقہ خبریں