اسلام آباد ( اے بی این نیو ز )پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ حامدرضا کو گرفتار کرنے کی کوشش پر مذاکرات ختم کیے۔ ہمارے مطالبات کو ہماری کمزوری سمجھا گیا،
حکومت کو ڈر ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے سے ان پر الزام آئے گا۔
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہماراگلہ اپنے ہی لوگوں سے ہے۔ اسد قیصر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ ہمیں پیکا ایکٹ کا ترمیمی مسودہ نہیں دیاگیا۔ پیکا ایکٹ پر صحافی تنظیموں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں :بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ، ریلیاں