اہم خبریں

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ، ریلیاں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ۔ ریلیاں۔ مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ۔ قابض فوج نے وادی کی اہم شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کر دیں ۔ بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار بھی تعینات ۔ کشمیری عوام کا مطالبہ ہے کہ نام نہاد جمہوریت کا علم بردار بھارت کشمیریوں کا مینڈیٹ تسلیم کرے۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اپنے پیغام میں کہا بھا رت کی جمہوریت اور سیکولرازم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سب سے بڑا فراڈ ہے. ہندوستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے نہ ہی ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں۔ بھارت کی دہشتگردی امریکہ اور کینیڈا تک پہنچ گئی۔ کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں :اسکول اور مدرسوں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری

متعلقہ خبریں