اہم خبریں

بطور چیئرمین پی اے سی نیب اور ایف آئی اے کو کرپشن کیس بھیجے،کسی بھی کیس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی،نورعالم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان نے کہاہے کہ اس حکومت کا ہنی مون ٹائم ختم ہو گیا ہے،تیل،چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے،عوام کیلئےبجلی اور گیس کی سہولت بھی میسر نہیں،وزیر خزانہ کیوں نہیں آ کر بتاتے کہ مہنگائی کیوں ہو رہی ہے،گزشتہ روزافغان بارڈر پر 6 لوگ شہید ہوئے ہیں،کیا وزیر خارجہ بتا سکتے ہیں کہ ہماری خارجہ پالیسی کیا ناکام ہے؟ اپنے خطاب میں نورعالم خان نے کہاکہ اس حکومت کا ہنی مون ٹائم ختم ہو گیا ہے،اب حساب دینا ہوگا،ہم نے 4 ماہ سے اس حکومت سے کوئی سوال نہیں کیا،مگر اب وقت آگیا ہے کہ پوچھا جائے،انہوں نے کہاکہ تیل،چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے،عوام کیلئےبجلی اور گیس کی سہولت بھی میسر نہیں ہے ،وزیر خزانہ کیوں نہیں آ کر بتاتے کہ مہنگائی کیوں ہو رہی ہے؟ان کا کہناتھاکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ معاہدوں کو اسمبلی میں لایا جائے،نورعالم نے کہاکہ گزشتہ روزافغان بارڈر پر 6 لوگ شہید ہوئے ہیں،کیا وزیر خارجہ بتا سکتے ہیں کہ ہماری خارجہ پالیسی کیا ناکام ہے؟ انہوں نے کہاکہ بطور چیئرمین پی اے سی نیب اور ایف آئی اے کو کرپشن کیس بھیجے،کسی بھی کیس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔

متعلقہ خبریں