خیبر پختونخوا ( اے بی این نیوز )پاک فوج کی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خوارج کے خلاف آپریشنز کیے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جس سے ان کے تخریبی منصوبوں کا پتہ چلتا ہے۔ ان کارروائیوں سے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔