اہم خبریں

کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس ،فریال تالپور سمیت 14 ملزمان کیلئےعدالت سے بڑا فیصلہ آ گیا

کراچی ( اے بی این نیوز )ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے رقم منتقلی کے مقدمے میں فریال تالپور سمیت 14 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے یہ فیصلہ کیا کہ ان ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔ بے گناہ قرار دیے جانے والوں میں اشرف جتوئی، شہزاد جتوئی، بلال شیخ مرحوم، اسلم مسعود، نورین سلطان، کرن آمنہ، محمد مغیری، سید حسین، حسن شاہ، نصیر عبداللہ، محمد اقبال نور اور دیگر شامل ہیں۔

مقدمے میں صدر مملکت آصف زرداری، حسین لوائی اور انور مجید سمیت بیس ملزمان کے نام شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے اس کیس کا چالان منظور کر لیا ہے اور عدالت نے بے گناہ قرار پانے والے ملزمان کے نام اس سے نکال دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں