اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کے ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔
ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی 10، 10 وکٹیں گریں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم بھی صرف 154 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 19 وکٹیں گری تھیں، جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2004 میں ہونے والے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز 18 وکٹیں گریں تھیں۔
عمران خان کا علی امین گنڈاپور کو بہت بڑا جھٹکا ، عہدہ واپس لے لیا