اہم خبریں

شیر افضل مروت کو عدالت سے بہت بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سپریم کورٹ کے باہر جھگڑے سے متعلق کیس میں عدالت نے شیر افضل مروت کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں شیر افضل مروت اور شہری فتح اللہ برکی کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر جھگڑے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔

متعلقہ خبریں