لاہور ( اے بی این نیوز )موٹر سائیکلسواروں کے لیے اہم خبر آگئی۔ لاہور ٹریفک پولیس نے تمام موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور اطہر وحید کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق موٹرسائیکل کے دوسرے سوار خواہ وہ مرد ہو یا عورت، کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا اور اس پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ گاڑیوں میں سے 53 فیصد موٹر سائیکلیں ہیں اور ہیلمٹ پہننے سے اموات کی شرح میں 26 فیصد کمی آئی ہے۔ اس پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کا چالان جاری کیا جائے گا، جبکہ خاتون سوار کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اس کا ہدف حادثات میں سر پر چوٹ لگنے سے ہونے والی اموات کی شرح میں 50 فیصد تک کمی لانا ہے جس کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :امریکا کو پیشکش کی جاسکتی ہے ہم عمران خان کو بھیج دیتے ہیں وہ عافیہ کو رہا کردے، رانا ثنا اللہ