ملتان ( اے بی این نیوز ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان نےکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام انصاف پر کانفرنس میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے۔ ہمارے آئین میں ہر شہری کو فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہے۔
ایک جج کیلئے ایک دن میں 100فائلز دیکھنا انسانی طورپر ممکن نہیں۔ عدلیہ کے بارے میں جو رپورٹس دی جاتی ہیں اس کا حقیقت سے تعلق نہیں۔ ایک جج اپنی استعداد سے بڑھ کر کام نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر بلا مقابلہ پی اے سی کے چیئرمین منتخب ہوگئے