اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہاحکومت کی بدعنوانیاں پی اےسی میں سامنےآتی ہیں۔ پی اےسی چیئرمین شپ کامسئلہ خوش اسلوبی سےحل ہوگیا۔ جنیداکبرپرانےپارلیمنٹیرین ہیں۔ جنیداکبربانی پی ٹی آئی کےوژن کےمطابق چلیں گے۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ
حکومت اپوزیشن لیڈرکوچیئرمین پی اےسی بنانےکیلئےتیارتھی۔ چیئرمین پی اےسی کےانتخاب پرشہبازشریف کوکریڈٹ دوں گا۔ اتحادیوں کےدباؤکےباوجودپی ٹی آئی کوچیئرمین شپ دینےکافیصلہ کیا۔ عامرڈوگر نے کہا کہ
چیئرمین پی اےسی کےانتخاب میں ایک سال لگا،حکومت ذمہ دارہے۔ شہبازشریف کوچیئرمین پی اےسی بنایاگیاتوکوئی پینل نہیں مانگاگیاتھا۔ موجودہ حکومت نےپینل مانگ کرنئی مثال قائم کردی ہے۔
چیئرمین پی اےسی ہماراحق تھا،پینل کی نئی روایت ڈال دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر دستبردار ہونے کےلیے تیاری کرلی