اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر بلا مقابلہ پی اے سی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، طارق فضل چوہدری اور شبلی فراز نے جنید اکبر کا نام پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے تجویز کیا تھا جس کی دیگر اراکین نے حمایت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا تھا تاہم پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے گزشتہ روز جنید اکبر کو نامزد کیا تھا۔عام انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل کو تقریباً ایک سال ہو گیا ہے۔ حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات کی وجہ سے اہم عہدے پر تقرری میں اتنا وقت لگا۔اس سے قبل حکومت پاکستان تحریک انصاف کے تجویز کردہ ایم این اے کے نام پر اعتراض کرتی تھی۔
مزید پڑھیں :پارلیمنٹ میں اووو، اووو کی آوازیں، ایوان مچھلی منڈی بن گیا،18منٹ میں 4 بل منظور