اسلام آباد( اے بی این نیوز ) 26 ویں ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے ۔کوئی اور ادارہ آئین کو رول بیک کرے نہ ہم مانیں گے نہ کوئی اور۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے گفتگو۔
انہوں نے کہا جب سپریم کورٹ میں کوئی جج عہدے پر آتا ہے تو دوسرے برادرز ججز کو آسانیاں پیدا کرنا چا ہیے مشکلات نہیں ۔انہوں نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی خبروں کی تردید کردی۔ کہا شہباز شریف پانچ سال وزیراعظم رہیں گے۔ پیکا ایکٹ پر اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کی تجویز بھی دی۔ بلاول بھٹو نے نے ٹرمپ کی حلف برداری مہمانوں کو دعوت نامے ملنے کا معاملہ خارجہ پالیسی سے جوڑ دیا۔ یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی نیو کلیئر پروگرام پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں :ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے غم زدہ خبر آ گئی