اہم خبریں

پنجاب حکومت کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا اعلان

لاہور( نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا،شہریوں کو نگہبان رمضان پیکج کے لئے 15 فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانےکی ہدایت کردی،وزیراعلی نےنگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیدیا۔

اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کےحوالےسےمختلف تجاویز اورسفارشات کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ نگہبان رمضان پیکج کے لئے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے،گھر بیٹھے ان لائن پورٹل پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے،یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے،نگہبان رمضان پیکج کے لئے ہیلپ لائن 080002345 بھی قائم کردی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ نگہبان رمضان پیکج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے،عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے،نگہبان رمضان پیکج کے لئے عوام کا لائنوں میں لگنا قطعاً پسند نہیں،رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے عوام کی خدمت کی جائے،انہوں نےمزید کہا انتظامیہ اور متعلقہ حکام فرض نہیں عبادت سمجھ کراپنی خدمات سرانجام دیں، رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے عوام کی خدمت کی جائے۔
مزید پڑھیں: پٹرول پمپس کی نشاندہی کے لئے موبائل ایپلی کیشن ’راہ گزر‘ کاآغاز

متعلقہ خبریں