اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمرایوب نے کہا ہے کہ عمران خان نےمجھےبلا کرمذاکراتی کمیٹی کےبارےمیں کہا۔ 26نومبرکےواقعہ کےباوجودبانی نےمذاکرات کاکہا۔ مذاکرات میں آنےکی ہمیں کوئی بےتابی نہیں تھی۔
5دسمبرکوبانی پی ٹی آئی نےمذاکراتی کمیٹی بنائی اورمجھے سربراہ مقررکیا۔ حکومت سےدوسرے سیشن میں کہابانی سےملاقات کرائی جائے۔ حکومت نےتسلیم کیابانی سےملاقات کرائی جائےگی۔
بانی سےجب ہماری ملاقات ہوئی تواسےسنابھی جارہاتھا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
حکومت سےکہاتھا7روزکےاندرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ حامدرضاکےمدرسےپرپنجاب پولیس نےریڈکیا۔ پولیس کوہدایات تھیں حامدرضا کوپریس کانفرنس سےروکناہے۔
کہاگیاصاحبزادہ حامدرضاکوگرفتارکرناپڑاتوکریں گے۔
پولیس نےموقف اختیارکیا کہ ہم سیکیورٹی دےرہےتھے۔ میں نے کل اس حوالےسےٹویٹ بھی کیاتھا۔ حکومت کامذاکرات کےحوالےسےرویہ سنجیدہ نہیں تھا۔ پتہ نہیں اس حکومت کےاختیارمیں کچھ ہےبھی یانہیں۔
بانی پی ٹی آئی نےکہاآج رات12بجےحکومت کےپاس وقت ہے۔ اب حکومت کےساتھ ہمارےمذاکرات ختم ہوچکے۔ بانی پی ٹی آئی کاواضح موقف ہےملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں :مذاکرات ختم۔۔ اب پی ٹی آئی کون کون سے آپشنز استعمال کرے گی،اندرونی کہانی سامنے آ گئی،حکومت سخت پریشان