اہم خبریں

مذاکرات ختم۔۔ اب پی ٹی آئی کون کون سے آپشنز استعمال کرے گی،اندرونی کہانی سامنے آ گئی،حکومت سخت پریشان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔جمعرات کو سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکومت کی عدم سنجیدگی کے باعث مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی کا مؤقف یہ ہے کہ ایک طرف مذاکرات ہیں تو دوسری طرف گھروں پر چھاپے ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ حکومت سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ تسلیم کرنے کے بجائے مزید کیسز بنا رہی ہے، ایسی صورتحال میں مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے۔

پاکستان تحریک انصاف نے بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم آئندہ چند روز میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات نہ بھیجنے کا مطالبہ کریں گے۔ سول نافرمانی کی تحریک کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط بھیجے جائیں گے اور پارلیمنٹ کے اندر بھی بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں موجودہ صورتحال میں متفقہ سیاسی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے ملک ریاض سے بہت بڑا مطالبہ کر دیا ،جانئے کیا

متعلقہ خبریں