لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور آمد پر صرف ایک ہی اسقبالیہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے کارکن ابھی سے ایئرپورٹ پر جمع ہونا شروع ہو گئے ۔مریم نواز صرف ایک استقبالیہ کیمپ پر ہی خطاب کریں گی، لاہور ائیرپورٹ پر استقبالیہ کے خطاب کے بعد کارکن منتشر ہو جائیں گے، مریم نواز کے استقبال کے موقع پر کوئی ریلی نہیں نکالی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز ایئرپورٹ پر کارکنوں سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں جاتی امرا کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔
