اہم خبریں

ٹرمپ کی ڈیل نہ کرنے پر روس پر پابندیاں لگانے اور ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی

ریاض ( اے بی این نیوز    )سعودی ولی عہد کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا باہمی تجارت اور سرمایہ کاری اگلے 4سال میں 600ارب ڈالر تک لے جانے کاعزم۔ ٹرمپ کا ایک بار پھر روس یوکرین جنگ بندی کا مطالبہ۔ ڈیل نہ کرنے پر روس پر پابندیاں لگانے اور ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی۔
امریکی صدر نے سابق صدر جوبائیڈن کی جانب سے اوول آفس میں ان کیلئے چھوڑا گیا خط پیش کر دیا۔ خط عزیز صدر ٹرمپ کے الفاظ سے شروع کیا گیا۔ جوبائیڈن نے لکھا آپ کی فیملی کیلئے اگلے4برسوں میں نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔ لوگ تاریخ کے ناگزیر طوفانوں میں اس دفتر کے کاموں میں یکسوئی چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگا دی۔ بائیڈن دور کا حکم نامہ منسوخ ۔ امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو بھی برطرف کردیا۔ نئی امریکی انتظامیہ نے واحد پرچم پالیسی اختیا رکرلی۔ سفارتخانوں میں پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم لہرانے پر پابندی۔ صرف امریکی پرچم لہرایا جاسکے گا۔ امریکا کا میکسیکو بارڈر پر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلان ۔ پنٹاگان کے مطابق 1500اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈر پر بھیجا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں :ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، وزیرِاعظم شہبازشریف

متعلقہ خبریں