اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ یہ ٹولہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرتا ہے۔ وزیرِاعظم شہبازشریف کی ملاقات کیلئے آئے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو۔ کہاملک میں اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہے۔ حکومت میڈیا کی تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ملکی ترقی کی رفتار 2018 پر جہاں روکی گئی۔ وہیں سے دوبارہ شروع ہو چکی۔
ترسیلاتِ زر میں اضافہ اوورسیزپاکستانیوں کے حکومتی پالیسوں پر اعتماد میں اضافے کی عکاسی ہے۔ ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا دہشتگردی کی جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی۔ افواج پاکستان سمیت پوری قوم اس ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھے گی
مزید پڑھیں :پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور